29 جون 2013 - 19:30
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جوان ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج نے دو کشمیری نوجوان لڑکوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

ابنا: سترہ سالہ طالب علم عرفان اور ستائیس سالہ ارشاد گنائی کی فوج کے ہاتھوں ہلاکتوں پر کشمیر میں احتجاج کیا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے رات کے تقریباً بارہ بجے کسی اشتعال کے بغیر اُس وقت فائرنگ کی جب عرفان اور ارشاد کسی کام کے لیے گھر سے باہر آرہے تھے۔شمالی کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ ضلع میں اتوار کی صبح سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں نے شاہراہ پر مظاہرے کیے اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ ضلع بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنرمحمد یوسف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تقحقیات کے مطابق دونوں نوجوان عام شہری ہیں اور ہم نے فوج کی راشٹریہ رائلفز کی تیرہویں بٹالین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ......./169